google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ریاستی اُردواکیڈیمی کی جانب سے کل ہند ادبی و تہذیبی پروگرام

ریاستی اُردواکیڈیمی کی جانب سے کل ہند ادبی و تہذیبی پروگرام

0

 


تلنگانہ ریاستی اُردواکیڈیمی کی جانب سے کل ہند ادبی و تہذیبی تقریب


حیدرآباد 28اگست۔ (سرفراز نیوز ایجنسی)۔  تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام کل ہند ادبی و تہذیبی  تقریب بضمن جشنِ سالگرہ ماہنامہ "قومی زبان" (تاسیس 1981ء) و  ماہنامہ "روشن ستارے" (تاسیس 2020ء)، بتاریخ 30 ا گست 2021ء بروز پیر، صبح 10:30 بجے بمقام میڈیا پلس آڈیٹوریم، گن فاؤنڈری، حیدرآباد بصدارت ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری، صدر نشین تلنگانہ اردو اکیڈیمی منعقد ہوگی۔ 

اجلاس کا آغاز مولانا نصیر الدین منشاوی کی تلاوت‘ شمع افروزی، ترانہ اقبال اور ترانہ اردو اکیڈیمی سے ہوگا۔ جامعۃ المومنات کی طالبات ترانہ اقبال پیش کریں گی۔ پروفیسر سید عین الحسن عابدی، وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ جناب  بی۔ شفیع اللہ‘ سکریٹری تلنگانہ اقلیتی تعلیمی ادارہ جات سوسائٹی،  پروفیسر صدیقی محمد محمود، انچارج رجسٹرار مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد، جناب فاروق سید‘ مدیر "گل بو ٹے" (ممبئی) مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر محمد غوث، ڈائریکٹر/سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ 

پروفیسر بیگ احساس، سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی، ممتاز انشاپرداز ڈاکٹر عابد معز، ڈاکٹر مصطفٰے کمال، مدیر شگوفہ، پروفیسر نسیم الدین فریس، ڈین فیکلٹی آف آرٹس، حیدرآباد، محترمہ قمر جمالی، پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، ڈائریکٹر سی۔پی۔ ڈی۔ یو۔ ایم۔ مانو‘ ڈاکٹر فاضل حسین پرویز‘ مدیر ہفت روزہ ”گواہ“، ڈاکٹر ناظم علی، جناب حمید الظفر اور ماہر تعلیم جناب فاروق طاہر‘ مخاطب کریں گے۔ اس موقع پر کتاب "یاد رفتگان" اور "ترانہ اردو اکیڈیمی" کی رسم اجرأ عمل میں آئے گی. 

نیز جشن آزادی کے ضمن میں منعقدہ تحریری مقابلوں کے انعامات بھی پیش کیے جائیں گے۔ محمد ارشد مبین زبیری ہدیۂ تشکر پیش کریں گے۔ جناب سردار سلیم معاون مدیر "روشن ستارے" پروگرام کو آرڈنیٹر نے محبان اردو اور طلبہ و طالبات سے اس پروگرام میں بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔ تفصیلات کے لیے درج ذیل فون نمبرات پر ربط قائم کیا جا سکتا ہے:

040-23237810, 984939420, 8886012306, 8886012303, 9700117738

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

if you have any doubts.Please let me know

ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !