google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 MEMAR-E-JAHAN معمارجہاں | A LITERARY AND EDUCATIONAL WEBSITE

کوئی عنوان نہیں

0


 

تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی کی جانب سے یوم اُردو اور یوم قومی تعلیم کے ضمن میں تحریری مقابلے7 نومبرکو صبح 10بجے انوارالعلوم کالج ملے پلی میں منعقد ہوں گے۔5 / نومبر رجسٹریشن کی آخری تاریخ

 

حیدرآباد۔2 /نومبر(سرفرازنیوز ایجنسی)   ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی ڈاکٹر محمد غوث کی اطلاع کے بموجب اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام علامہ اقبال کے یوم پیدائش ”یوم اردو“ اور مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش” قومی یوم تعلیم“کے ضمن میں ہائی اسکول‘جونیر و ڈگری کالج اور یونیورسٹی طلبہ و ریسرچ اسکالرس کے لیے ریاستی سطح کے تحریری مقابلے 7نومبر بروز اتوار صبح 10بجے انوارالعلوم کالج ملے پلی حیدرآباد میں منعقد ہوں گے۔انہوں نے اس سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہائی اسکول طلبہ کے لیے تحریری مقابلے کا عنوان ”علامہ اقبال کا پیغام بچوں کے نام“ جونیر و ڈگری کالج طلبہ کے لیے”مولانا ابوالکلام آزاد کا ملک و قوم کی تعمیر میں حصہ“ اور یونیورسٹی و کالج ریسرچ اسکالرس کے لیے عنوان”اردو زبان کی ترقی و ترویج مسائل اور امکانات“ طے کیا گیا ہے اور ان مقابلوں میں شرکت کے خواہش مند طلبہ 5نومبر شام 5بجے تک آن لائن رجسٹریشن لنک https://forms.gle/5Dv65SMSrViViD7t7کے ذریعہ کرواسکتے ہیں۔آف لائن رجسٹریشن اردو مسکن خلوت حیدآباد پر کیا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر محمد غوث نے بتایا کہ تحریری مقابلوں کے لیے ایک ہزار الفاظ یا تین تا چار صفحات پر مضمون لکھنے کی شرط ہوگی۔ مقابلے صرف اردو زبان میں ہوں گے۔ مقابلوں میں شرکت کے خواہش مند طلبہ کو اپنے ساتھ بونافائیڈ سرٹفکیٹ رکھنا ہوگا اور اپنے خرچ پر سرپرستوں کے ساتھ مقابلے میں شرکت کرنا ہوگا۔انہوں نے اسکول‘ کالج و یونیورسٹی کے طلبہ و ریسرچ اسکالرس سے خواہش کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر سماجی دوری اور ماسک کے اہتمام کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ان تحریریں مقابلوں میں شرکت کریں۔ ڈائرکٹر /سکریٹری اردواکیڈیمی نے کہا کہ اس مقابلے کے امیدواروں کو ایک گھنٹہ قبل امتحان گاہ میں حاضر رہنا ہوگا۔مزید رہنمائی کے لیے محمد یوسف خان سے فون نمبر 9848116614اور اختر حسین سے فون نمبر 9000006816پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

if you have any doubts.Please let me know

ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !