✨ نظام آباد میں طلباء کے لئے
"مولوی محمد عبد الغفار اسٹیڈی سنٹر"
کا قیام✨
جماعت اسلامی احمدی
بازار نظام آبادکی جانب سرکاری ملازمت (سرکاری نوکریوں) کے لئے امتحانات کی تیاری کرنے
والے طلباء کی خاطر مسجد رضا بیگ احمدی بازارنظام آباد پر ایک اسٹیڈی سنٹر کا قیام
عمل میں لایا گیاہے۔
یہ سنٹر سابق امام
و خطیب مسجد رضا بیگ مولوی محمد عبدالغفار صاحب مرحوم کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔۔۔
اللہ انکی گراں قدر خدمات کو قبول کرے۔۔ آمین.۔
یہ اسٹیڈی سنٹر 24
گھنٹے طلباء کے استفادہ کےلئےکھلا رہے گا ۔جہاں امتحانات کی تیاری کا مواد، ریفرینس
کی کتابیں، ضروری سہولتیں مہیاء کی جائےگی۔ انشا اللہ مستقبل قریب میں طلباء کے لئے
وائی فائی کا نظم بھی کیا جائے گا۔۔
👈 اسٹیڈی سنٹر سے استفادہ
کے خواہشمند طلباء فون نمبر( 7396210231) پر رابطہ قائم کریں
یا مسجد رضا بیگ پہنچ کر اپنے ناموں کا اندراج کروالیں۔۔۔
امیر مقامی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے ہاں گروپس امتحانات، ایس ائی، کانسٹبل،و
دیگر مسابقتی امتحانات کی تیاری کا مواد موجود ہو تو ان کتابوں اور نوٹس کا عطیہ
Donation دیتے
ہوئے مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والےطالب
علموں کو سہولتوں سے آراستہ فرمائیں۔۔
🔅 منجانب: امیرمقامی،
جماعت اسلامی احمدی بازار، نظام آباد
if you have any doubts.Please let me know