google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ننظیم اصلاح معاشرہ کے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر تحریری مقابلہ کے نتائج کا اعلان

ننظیم اصلاح معاشرہ کے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر تحریری مقابلہ کے نتائج کا اعلان

0


ننظیم اصلاح معاشرہ کے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر تحریری مقابلہ کے نتائج کا اعلان

   

حیدر آباد (راست) تنظیم اصلاح معاشرہ ازالہ منکرات کی جانب سے منعقد تحریری مقابلہ بعنوان ”آپ
 صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن اخلاق“کا صدر دفتر تنظیم اصلاح معاشرہ ازالہ منکرات خضراء انکلیو،الکاپور روڈ،حیدرآباد پر کامیاب انعقاد عمل میں آیاتھا۔یہ تحریری مقابلہ اردو اور انگریزی میڈیم کے طلباء و طالبات کے لیے رکھا گیا تھا۔اس تحریری مقابلہ کے انعامات 29ستمبر کو جلسہ سیرت النبی ﷺ کریسنٹ گیسٹ ہاوز سوریہ نگر کالونی،ٹولی چوکی پرتقسیم کئے گئے۔اس پروگرام میں مولانا تنظیم عالم قاسمی،مولانا ممشاد علی صدیقی،مولانا جاوید توثیق قاسمی،مولانا مفتی عارف باللہ قاسمی،مولانا مفتی محمد مجیب خان،محمد نعیم،ڈاکٹر عزیز سہیل کے ہاتھوں انعامات تقسیم کیے گئے۔ انگلش میڈیم سے انعام اول محمد مدثر خان جو نیر کالج ٹمریز یاقوت پورہ بوائز ۱،انعام دوم عائشہ فاطمہ الفلاجونیر کالج،ترغیبی انعامات زویا فاطمہ،سعدیہ بیگم ریزنگ سن اسکول،رخسار بیگم لیڈنگ ہائی اسکول، اوراردو میڈیم سے انعام اول عائشہ فاطمہ سری وانی جونیر کالج،انعام دوم محمد عفان ٹمریز یاقوت پورہ بوائز ۱،ترغیبی انعامات محمد امین الاسلام،محمد انس،معاذ الحق ٹمریز یاقوت پورہ بوائز ۱کو حاصل ہوا۔اس موقع پر خادم محمد نعیمنے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی،ڈاکٹر عزیز سہیل نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری دنیاکے لئے رحمت بنا کر بھیجا،آپﷺبیشک اخلاق کے اعلیٰ درجے پرفائز ہیں۔ہم کو چاہیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے سامنے حسن اخلاق کا جو نمونہ پیش کیا ہے اس کو ہم اپنالیں توہماری دنیا و آخرت سنوار سکتی ہیں۔ 




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

if you have any doubts.Please let me know

ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !